جوہی چاؤلہ سوائن فلو سے ڈر گئیں ہولی تقریبات میں شرکت سے انکار

ہولی کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کا انہیں بے حد افسوس ہے۔


ویب ڈیسک March 08, 2015
جوہی چائولہ نہیں چاہتیں کہ وہ نہیں چاہتیں کہ وہ سوائن فلو کا شکار ہوں فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ سوائن فلو کے ڈر سے ہولی کی تقریبات میں شامل نہ ہوئیں۔

اداکارہ جوہی چاؤلہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا ہے کہ وہ اس سال ہولی کے تہوار میں سوائن فلو کے ڈر سے کسی بھی تقریبات میں شرکت نہیں ہو سکی ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ وہ اس مرض کا شکار ہوں۔

جوہی چاؤلہ کا مزید کہنا تھا کہ سوائن فلو کا ڈر تو تھا ہی مگر بچوں کے امتحانات نے بھی انہیں پریشان کر رکھا ہے اور وہ گھریلو مصروفیات اور سائن فلو کے ڈر سے ہولی کی تقریبات میں شامل نہیں ہو رہی ہیں جس کا انہیں بے حد افسوس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔