زمبابوین کپتان نے آئرلینڈ سے شکست کو امپائرنگ ناانصافی کا نتیجہ قرار دیدیا

جون مونی کا پائوں باؤنڈری سے ٹکراتا ہوا صاف دکھائی دے رہا تھا، اس کے باوجود فیلڈر کی بات پر یقین کیا گیا، ٹیلر


AFP March 08, 2015
جون مونی کا پائوں باؤنڈری سے ٹکراتا ہوا صاف دکھائی دے رہا تھا، اس کے باوجود فیلڈر کی بات پر یقین کیا گیا، ٹیلر. فوٹو: فائل

زمبابوین کپتان برینڈن ٹیلر نے آئرلینڈ کے ہاتھوں ٹیم کی شکست کو امپائرنگ ناانصافی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

انھوں نے سین ولیمز کے بائونڈری پر جون مونی کے ہاتھوں متنازع کیچ پر شدید احتجاج کیا، ٹیلر نے کہا کہ ری پلیز میں کیچ تھامنے کی کوشش کے دوران جون مونی کا پائوں باؤنڈری سے ٹکراتا ہوا صاف دکھائی دے رہا تھا، اس کے باوجود فیلڈر کی بات پر یقین کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آئر لینڈ نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں