6 کروڑ 62 لاکھ سموں کی تصدیق 78 لاکھ 17ہزار بند

6 کروڑ 62 لاکھ 33 ہزار 379 سمزکی تصدیق 5 کروڑ 8 لاکھ 52 ہزار 980 شناختی کارڈز پر ہوئی ہے، ذرائع


این این آئی March 08, 2015
6 کروڑ 62 لاکھ 33 ہزار 379 سمزکی تصدیق 5 کروڑ 8 لاکھ 52 ہزار 980 شناختی کارڈز پر ہوئی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں موبائل فون سمزکی تصدیق کا عمل جاری ہے اور اب تک6 کروڑ 62 لاکھ سے زائد سمز کی تصدیق مکمل کی جا چکی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون سمزکی تصدیق کیلیے13اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس کے ختم ہونے سے پہلے10کروڑ 30 لاکھ سمزکی تصدیق متوقع ہے، ذرائع کے مطابق6 کروڑ 62 لاکھ 33 ہزار 379 سمزکی تصدیق 5 کروڑ 8 لاکھ 52 ہزار 980 شناختی کارڈز پر ہوئی ہے جبکہ 78 لاکھ17ہزار 479 سمز بندکی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں