نائیجیریا میں بم دھماکوں اور خودکش حملے میں 58 افراد ہلاک 139 زخمی

نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگوری میں 2 مصروف مارکیٹوں اورایک بس اسٹیشن کو دھماکوں سے نشانہ بنایا گی


AFP March 08, 2015
ایک خاتون خودکش بمبارنے میدوگوری کی باگامچھلی مارکیٹ میںاس وقت دھماکا کردیا جب شہری خریداری میں مصروف تھے. فوٹو: فائل

نائیجیریا میں 2 بم دھماکوں اور ایک خودکش حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 58 افراد ہلاک جب کہ 139 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگوری میں 2 مصروف مارکیٹوں اورایک بس اسٹیشن کو دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا۔ میدوگوری ریاست بورنوکادارالحکومت ہے۔ ایک خاتون خودکش بمبارنے میدوگوری کی باگامچھلی مارکیٹ میںاس وقت دھماکا کردیا جب شہری خریداری میں مصروف تھے۔ایک گھنٹے بعد ایک مصروف مارکیٹ میں ایک اوردھماکا ہوا۔ تیسرا دھماکا ایک بس اسٹیشن پرہوا۔ اس شک کا اظہارکیا جارہا ہے کہ دوسرا اور تیسرا دھماکا بھی خودکش تھا لیکن اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

سرکاری حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکوں کے بعد انسانی اعضا ہر طرف بکھرے ہوئے تھے۔ دھماکوں کے بعد فورسز نے آپریشن شروع کردیا۔ میدوگوری شہر ایک زمانے میں بوکوحرام تنظیم کا مرکز رہ چکا ہے جو کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں