پولیس جیل کے اعلیٰ افسران کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام

8روز بعد بھی کیس میں پیش رفت ہوسکی نہ ہی قتل کے محرکات کا پتہ چل سک.


Staff Reporter October 07, 2012
پولیس تندہی سے دہرے قتل کی واردات پر کام کررہی ہے،ڈی ایس پی گلشن اقبال ۔ فوٹو: فائل

محکمہ جیل کے2اعلیٰ افسران کے قتل کو8روز گزر گئے لیکن پولیس قاتلوں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک قتل کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے جبکہ قتل کے محرکات کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے، دوسری جانب جیل حکام واقعے کے بعد سے خوفزدہ ہیں اور اپنی سیکیورٹی پر اعلیٰ حکام کو تشویش سے آگاہ کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق29ستمبر کی شب گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پیر مسعود جان سرہندی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالرزاق عباسی کو ہلاک کردیا تھا، مقتولین کے قتل کا مقدمہ گلشن اقبال پولیس نے درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں