وجود زن سے ہے تصویرکائنات میں رنگ دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا گیا

ملک کے مختلف شہروں میں سول سوسائٹی کی جانب سے سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جارہی ہیں۔


ویب ڈیسک March 08, 2015
ملک کے مختلف شہروں میں سول سوسائٹی کی جانب سے سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جارہی ہیں۔ فوٹو:فائل

دنیا میں خواتین کے بنیادی حقوق مردوں کے مساوی تسلیم کرتے ہوئے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جارہا ہے۔

عورت کائنات میں خدا کی ایسی تخلیق جس کے تصور سے نرمی، محبت، خلوص کا تصور ابھرتا ہے،بقول شاعر کائنات کی رنگینی کی وجہ بھی یہی وجود ہے،مردوں کے شانہ بشانہ چلتی خواتین کو ان کے حقوق، احترام دینے کے لئے 8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔

1908میں نیویارک میں گارنمنٹ فیکٹری میں کام کرنے والی خواتین ملازمین نے کام کی نوعیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی اوراپنے حقوق تسلیم کرائے جس کے اعزاز میں دنیا میں پہلی بار یوم خواتین امریکا میں 28 فروری 1909 کو منایا گیا جس کا اہتمام امریکا کی سوشلسٹ پارٹی نے کیا لیکن اقوام متحدہ نے 1975 میں باقاعدہ طور پر 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے نام سے منسوب کردیا جس کے بعد سے آج تک ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے لئے یہ دن منایا جاتا ہے۔

خواتین کے دم سے گھر اور کائنات میں رونق ہے جب کہ معاشرے میں خواتین کو بھی وہ تمام بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں جو معاشرے کے کسی دوسرے فرد کو اور اسی سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں سول سوسائٹی کی جانب سے سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |