کراچی میں پولیس ورینجرزکی کاروائیاں5جرائم پیشہ ملزمان ہلاک

ہلاک ملزمان كی شناخت عبد الرحمان عرف لمبا سبحان عرف گرينيڈ اور ذيشان كے نام سے ہوئی ہے،ایس ایس پی سٹی


ویب ڈیسک March 08, 2015
تينوں ملزمان كی لاشوں كو سول اسپتال منتقل كرديا گيا ہے۔ فوٹو: فائل

لياری اورلیاقت آباد میں پولیس اوررینجرزکے مبینہ مقابلے میں 5 جرائم پیشہ ملزمان مارے گئے۔

ايس ايس پی سٹی فدا حسين کے مطابق لياری كے علاقے بغدادی ميں پوليس چھاپے كے دوران ملزمان نے پوليس پر فائرنگ كردی جس کے بعد پولیس کی جانب سےجوابی فائرنگ کی گئی جس میں 3ملزمان ہلاك ہو گئے۔پولیس کوملزمان کے قبضے سے 16آوان بم،ایس ایم جی گن اور9ایم ایم پسٹل برآمد ہوئی ہے جبکہ لیاقت آباد میں رینجرز کے مقابلے میں 2 اغواکار بھی مارے گئے۔

لیاری میں ہلاك ملزمان كی شناخت عبد الرحمان عرف لمبا سبحان عرف گرينيڈ اور ذيشان كے نام سے ہوئی ہےاور تينوں ملزمان كی لاشوں كو سول اسپتال منتقل كرديا گيا ہے ايس ايس پی کراچی نے دعوی كيا ہے كہ لیاری میں ہلاک ملزمان قتل اوراغوا برائے تاوان كي متعدد وارداتوں میں مظلوب تھے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔