الطاف حسین نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے مذاکراتی کمیٹی کی منظوری دے دی 

ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےلئے سیاسی جماعتوں سے بات کرے گی۔


ویب ڈیسک March 08, 2015
کمیٹی میں خالد مقبول صدیقی، رؤف صدیقی، فاروق ستار، کنورنوید جمیل، بابرغوری اور فروغ نسیم شامل ہیں فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےسلسلے میں سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لئے کمیٹی کے ناموں میں منظوری دے دی ہے۔

لندن سے جاری بیان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب اور اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے ناموں میں منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، رؤف صدیقی، ڈاکٹرفاروق ستار، کنورنوید جمیل اور بابرغوری شامل ہیں، قانونی و آئینی معاملات میں مشاورت کے لئے اس تشکیل شدہ کمیٹی میں سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔