فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک

ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکو اقدام قتل، ڈکیتی اور لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس


ویب ڈیسک March 08, 2015
لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے مبینہ مقابلے میں اقدام قتل، ڈکیتی اور لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں مطلوب 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فیصل آباد پولیس نے ڈاکوؤں کی شہریوں سے لوٹ مار کی اطلاع پر کارروائی کی تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو موقع پر ہلاک جب کہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے الائیڈ اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکو اقدام قتل، ڈکیتی اور لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔