پنجاب حکومت کارروائی کرتی تو کالعدم تنظیمیں کبھی پروان نہ چڑھتیں شرجیل میمن

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت نے کوئی خصوصی پیکج نہیں دیا، وزیر اطلاعات سندھ


ویب ڈیسک March 08, 2015
ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شمولیت پر رضامند کرنے کی ذمہ داری رحمان ملک کو سونپی ہے، وزیر اطلاعات سندھ فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کارروائی کرتی تو کالعدم تنظیمیں کبھی پروان نہ چڑھتیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا پاکستان پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ حکومت میں شامل کرنے پر رضامند کرنے کی ذمہ داری رحمان ملک کو سونپی ہے، اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں تاہم اس بارے میں یہ بات ابھی نہیں کہی جاسکتی کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت کا حصہ بن جائے گی جب کہ اس حوالے سے صوبے کے عوام بہت جلد خوشخبری سنیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو کوئی خصوصی پیکج نہیں دیا گیا، اگر ماضی میں پنجاب میں جرائم کے خاتمے کے لئے کام ہوتا تو کالعدم تنظیموں کی افزائش نہ ہوتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔