برطانوی پارلیمنٹ کی چھت پرموجود مشکوک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

چھت پر چڑھنے کی وجوہات جاننے کیلئے زیر حراست نوجوان سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ


ویب ڈیسک March 08, 2015
اس سے قبل بھی احتجاجی مظاہرین پارلیمنٹ کی چھت کو مطالبات منوانے کیلئے استعمال کرچکے ہیں،فوٹو:گارڈین

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے برطانوی پارلیمنٹ کی چھت پر رات گزارنے والے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق رات گئے لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کی چھت پر ایک 23 سالہ نوجوان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور اسے نیچے لانے کے لئے مذاکرات شروع کردیئے اور بالآخر 8 گھنٹے کی کوششوں کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ زیر حراست نوجوان سے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم فوری طورپر اس کے پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی احتجاجی مظاہرین اپنے مطالبات منوانے کے لئے پارلیمنٹ کی چھت کو استعمال کرچکے ہیں تاہم حتمی طورپر معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نوجوان کا مقصد احتجاج کرنا تھا یا وہ کسی اور مقصد کے تحت پارلیمنٹ کی چھت پر موجود تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔