آصف زرداری کی سراج الحق سے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخابات پر مشاورت

آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی کو ٹیلیفون کرکے سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


ویب ڈیسک March 08, 2015
آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی کو ٹیلیفون کرکے سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فوٹو؛فائل

سابق صدر آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان چیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلیفون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت چیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان 25 منٹ گفتگو جاری رہی جس میں ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل اور مفاہمتی عمل کو بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بعد چیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی ماحول گرم ہے اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ایک دوسرے سے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔