کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 08, 2015
علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مزید نفری طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔فوٹو : فائل

منگھوپیر میں پولیس سے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ مقابلہ میں ایک اے ایس آئی بھی زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس پر وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مزید نفری طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں