پاک چین راہداری منصوبے پر کوئی تنازع نہیں احسن اقبال

اقتصادی راہداری منصوبہ ایک نہیں کئی روٹس پر مشتمل ہے، وفاقی وزیر


Online March 09, 2015
اقتصادی راہداری منصوبہ ایک نہیں کئی روٹس پر مشتمل ہے، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے ترقی منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کوئی متنازعہ منصوبہ نہیں ہے، اقتصادی راہداری منصوبہ ایک نہیں کئی روٹس پر مشتمل ہے۔

انگریزی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کسی طور پر متنازع نہیں ہے، دراصل کچھ عناصر اس منصوبے کو غلط رنگ دے کر غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں حالانکہ چینی سفارتخانے نے اس حوالے سے اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ حلقے نہیں چاہتے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل ہو، اگر اس منصوبے پر عمل درآمد ہو تو خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھ جائے گی یا تبدیل ہو جائے گی۔

ایک سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ منصوبے کی تبدیلی کے حوالے سے دی جانے والی ایک تجویز کو نہیں مانا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں