آصف زرداری کا الطاف حسین سے رابطہ سینیٹ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ مفاہمت کی سیاست اور اتحاد ویکجہتی کی فضا کو فروغ دیا جائے، آصف زرداری

تضادات جمہوری عمل کا حصہ ہیں تاہم یہ ضروری ہے کہ ’’جیو اور جینے دو‘‘ کے اصول کے تحت تمام معاملات طے کئے جائیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

AUCKLAND:
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں سینیٹ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔

آصف زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں سینیٹ انتخابات اور ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ مفاہمت کی سیاست اور اتحاد ویکجہتی کی فضا کو فروغ دیا جائے۔


الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان سب کا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کاحق ہے کہ ان کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے جب کہ اگر وہ میرٹ پر پورے اترتے ہوں تو انہیں انتظام حکومت اور اقتدار حکومت میں ان کا حصہ دیا جائے تاکہ وہ اپنے عوام کی خدمت کرسکیں۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ تضادات جمہوری عمل کا حصہ ہیں تاہم یہ ضروری ہے کہ ''جیو اور جینے دو'' کے اصول کے تحت تمام معاملات طے کئے جائیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بعد چیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے ملکی سیاسی ماحول گرم ہے اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ایک دوسرے سے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Load Next Story