کنٹینر اسکینڈل ایف بی آر کا ملوث افراد سے 54 ارب روپے وصول کرنے کا حکم

3 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ کی ڈیوٹی وٹیکسزاور 1 ارب 58 کروڑ 61 لاکھ کے جرمانے شامل


Khususi Reporter October 07, 2012
31 ہزار 462 غائب کنٹینرزمیں سے1161 کے کیسز میں147 آرڈرز جاری. فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ذیلی ادارے ایم سی سی اپریزمنٹ کراچی ایم سی سی پورٹ قاسم کراچی نے کنٹینر اسکینڈل میں31 ہزار 462 غائب ہونے والے کنٹینر میں 11ہزار 589 شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں جن میں سے صرف 1 ہزار 161 کنٹینرز کے کیسوں میں 147 آرڈرز پاس کیے گئے۔

اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے ذیلی اداروں کی طرف سے جاری کردہ آرڈرز کے تحت ان کیسوں میں مجموعی طور پر 3ارب 83کروڑ 74لاکھ روپے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں ریکور کرنے اور 1ارب 58کروڑ 61لاکھ روپے جرمانوں کی مد میں ریکور کرنے کا کہا گیا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایم سی سی اپریزمنٹ کراچی کی طرف سے 27 ہزار 193کنٹینرز کیلیے 10ہزار 382 شوکاز نوٹس جاری کیے جن میں سے کنٹینرزکیس کے ذمے داران کے خلاف 25آرڈرز پاس کیے گئے جن میں ان کیسوں میں ملوث لوگوں سے 3ارب 18کروڑ 74 لاکھ روپے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں جبکہ 1ارب 22کروڑ 31 لاکھ روپے جرمانوں کی مد میں وصول کرنے کا کہا گیا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایم سی سی پورٹ قاسم کراچی کی طرف سے 4ہزار 269 کنٹینرز میں مبینہ طور ملوث لوگوں کو 1 ہزار 207شوکاز نوٹس جاری کیے گئے جن میں سے 226 کنٹینرز کے کیس میں ملوث لوگوں کے خلاف 122 آرڈرز پاس کیے گئے ہیں اور ان سے 65 کروڑ روپے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں جبکہ 36 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانوں کی مد میں وصول کرنے کا کہا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں