ایران نے مقامی کرنسی کی بے قدری روکنے کیلیے ڈالرکے ریٹ فکس کردیے

منی چینجرز ایسوسی ایشن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ امریکی ڈالر کو 25 ہزار ریال میں خریدا اور 26 ہزار میں بیچا جائے

منی چینجرز ایسوسی ایشن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ امریکی ڈالر کو 25 ہزار ریال میں خریدا اور 26 ہزار میں بیچا جائے. فوٹو: فائل

ایران نے مقامی کرنسی کی بے قدری روکنے کیلیے ڈالر کے ریٹ فکس کردیے تاہم منی چینجرز نے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔


ڈیلرز کے مطابق مرکزی بینک کی ماتحت منی چینجرز ایسوسی ایشن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ امریکی ڈالر کو 25 ہزار ریال میں خریدا اور 26 ہزار میں بیچا جائے مگر کوئی بھی اس قیمت پر خریدوفروخت نہیں کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ ہفتہ کو مقرر کردہ ڈالر کی قیمت اس کی اصل قدر سے 25 فیصد کم ہے، بدھ کو پولیس اور منی چینجرز میں جھگڑے کے بعد مارکیٹ کی بندش کے وقت ڈالر کی قیمت 36 ہزار ریال تھی، اس جھگڑے کے بعد ہفتہ کو مارکیٹ پہلی بار کھلی تھی۔
Load Next Story