مالی وانتظامی امور کے باعث ہٹانے کی کوشش کی گئی سجاد سلیم
بحیثیت چیف سیکریٹری مجھے اوراپیکس کمیٹی کو بھی ان امور پر تحفظات تھے، وفاق کو جواب
وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں چیف سیکریٹری سندھ کی تبدیلی کے تنازع کا نوٹس لے لیا گیا ہے جس کے تحت سجاد سلیم ہوتیانہ کو اسلام آباد طلب کرکے ان کامؤقف معلوم کیا گیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پیرکو یہ تنازع حل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ سجاد سلیم ہوتیانہ کے قریبی ذرائع کے مطابق انھوں نے اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام سے کی گئی ملاقات میں بتایا ہے کہ حکومت سندھ نے کچھ انتظامی اورمالی معاملات میں تعاون نہ کرنے پرانھیں غیرقانونی طور پر یک طرفہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے انھیں ہٹانے سے متعلق ان کا مؤقف لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سجاد سلیم ہوتیانہ نے اپنے مؤقف میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے انھیں ہٹانے کیلیے قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا اور یکطرفہ کارروائی کے طور پر انھیں ہٹانے کی کوشش کی گئی، وزیراعلیٰ ہاؤس کچھ انتظامی معاملات کو سیاسی اور ذاتی انداز میں نمٹانے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ کچھ مالی اور تقرریوں وتبادلوں کے معاملات بھی تھے جن پر چیف سیکریٹری کی حیثیت میں انھیں اعتراضات تھے، ان معاملات پراپیکس کمیٹی کے کچھ ارکان کوبھی شدی دتحفظات تھے۔ دریں اثنا حکومت سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سجاد سلیم ہوتیانہ کی تبدیلی کامعاملہ پیر کو حل ہونے کے امکانات ہیں۔