حکومت اگر جوڈیشل کمیشن بنادے تو ووٹ دینے کو تیار ہیں عمران خان

جمہوریت کو دھاندلی سے خطرہ ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو تباہ کردیا


INP March 09, 2015
کے پی کے میں ہارس ٹریڈنگ نہ ہونے پراراکین کوسلام پیش کرتا ہوں، انٹرویو۔ فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بنا دے تو چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹ دے دیں گے۔

جمہوریت کو دھاندلی سے خطرہ ہے، جوڈیشل کمیشن بنوا کے رہوں گا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو تباہ کردیا، سینیٹ انتخابات میں بھرپور پیسہ لگایا گیا، کے پی کے میں ہارس ٹریڈنگ نہ ہونے پر اراکین کوسلام پیش کرتا ہوں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کودیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں بھی کروڑوں کی پیشکش کی گئی، کے پی کے میں ہم نے پہلی بار پیسہ نہیں چلنے دیا۔

چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹ دینے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کیا کیا ہے کہ میں انھیں ووٹ دوں، اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بنا دیتی ہے اور ملک کوکوئی فائدہ ہوتا ہے توسینیٹ کے چیئرمین کے لیے ووٹ دینے کے لیے تیار ہوں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تباہی کی وجہ اخلاقیات کی کمی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سینیٹ انتخابات پر بہت پیسہ لگایا گیا ، کے پی کے میں ہار س ٹریڈنگ نہ ہونے پر سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان میں اچھے اور برے کی پہچان ختم کردی گئی ہے عمران خان نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں سب سے بڑا فراڈ ہوا ثابت کرکے رہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں