وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ملتوی

منگل کو بلایاگیا اجلاس اب 17 مارچ کو ہوگا، پہلے بھی 2 بار ملتوی کیا جاچکا ہے


Zulfiqar Baig March 09, 2015
مردم شماری، بلدیاتی انتخابات، موٹر وہیکل ٹیکس سمیت دیگراہم معاملات زیرالتوا ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: مشترکہ مفادات کونسل کا منگل 10 مارچ کو طلب کیا گیا اجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث 17 مارچ تک ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس نہ ہونے کے باعث وفاق اورصوبوں کے مابین مردم شماری، بلدیاتی انتخابات، موٹروہیکل ٹیکس سمیت دیگر اہم معاملات التوکا شکار ہیں۔ اس سے قبل 2 بارکونسل کی جانب سے صوبوں کونوٹس جاری کیے گئے تاہم وزرائے اعلیٰ کی عدم شرکت کی وجہ سے اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کرتے ہیں جس میں وفاق اورصوبوں سے متعلق اہم معاملات کی منظوری دی جاتی ہے جبکہ بین الصوبائی وزارتی کمیٹی اوربین الصوبائی سیکریٹریزکمیٹی صوبوں سے متعلق اہم سفارشات تیار کرکے مشترکہ مفادات کونسل میں منظوری کیلیے پیش کرتی ہے تاہم گزشتہ کافی عرصے سے ان تینوں کمیٹیوں کے اجلاس نہ ہونے سے اہم معاملات التوا کا شکار ہیں جس کے باعث وفاق نے صوبوں کو 10 مارچ کوکونسل کا اجلاس بلانے کے نوٹس جاری کیے تھے تاہم وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث یہ اجلاس 17 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں