طاہر القادری کا مارچ کے آخری ہفتے میں واپس آنے کا فیصلہ

وطن واپسی سے قبل 15 مارچ کو میڈیکل چیک اپ کےلئے کینیڈا سے امریکا جائیں گے

ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دی تو وہ امریکا سے پاکستان کیلیے روانہ ہوں گے، پارٹی ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی مارچ کے آخر میں پاکستان آمد متوقع ہے۔


وطن واپسی سے قبل طاہر القادری 15 مارچ کو میڈیکل چیک اپ کے لئےکینیڈا سے امریکا روانہ ہوں گے، جہاں ہوسٹن میں اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے، پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے انھیں سفر کی اجازت دی تو وہ امریکا سے پاکستان کےلئے روانہ ہوں گے، پارٹی قائد کی متوقع وطن واپسی کے حوالے سے عوامی تحریک کے رہنماؤں نے لاہور ایئر پورٹ پر ان کے استقبال کےلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
Load Next Story