گلگت بلتستان میں خطرناک قیدیوں کی کڑی نگرانی کا حکم

آئندہ جیلوں سے قیدیوں کے فرار جیسا واقعہ پیش آیا توسینئر حکام براہ راست ذمہ دار ہوں گے، وفاقی حکومت


Saleh Mughal March 09, 2015
وزیراعظم میاں نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ جیلوں کی سیکیورٹی کے لئےانتظامات موثربنائے جائیں فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان جیل سے خطرناک دہشت گرد کے فرار ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت سے کہا ہے کہ دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک اور ہائی پروفائل ملزمان کی کڑی نگرانی کی جائے اوران کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے سیکیورٹی انتظامات بہترکیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ جیلوں کی سیکیورٹی کے لئےانتظامات موثربنائے جائیں اور ہائی پروفائل قیدیوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیاجائے ۔وفاقی حکومت نے خبردارکیا ہے کہ آئندہ جیلوں سے قیدیوں کے فرار جیسا واقعہ پیش آیا توسینئر حکام براہ راست ذمہ دار ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں