افغانستان میں جیل میں تلاشی کے دوران قیدیوں نے 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا
جیل میں اہلکارچاقو، موبائل اوردیگر ممنوعہ چیزیں تلاش کررہے تھے کہ قیدیوں نے 3اہلکاروں کویرغمال بنالیا
HARIPUR:
افغانستان میں قیدیوں نے جیل میں تلاشی آپریشن کے دوران 2پولیس اہلکاروں کوہلاک اورتیسرے کو زندہ جلادیا جس کی حالت نازک ہے، 5اہلکار زخمی بھی ہوئے، جھڑپ میں ایک قیدی بھی ماراگیا جبکہ 15زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے صوبے جوزجان کے صوبائی دارالحکومت شبرغان میں پولیس اہلکار ایک جیل میں قیدیوں سے چاقو، موبائل اوردیگر ممنوعہ چیزیں تلاش کررہے تھے کہ قیدیوں نے 3پولیس اہلکاروں کویرغمال بنا لیا، بعدمیں قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران 2پولیس اہلکاروں کوہلاک اورتیسرے کوزندہ جلادیا جس کاجسم تقریباً 75 فیصد جل گیا۔ اسپتال میں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ قیدیوں نے مرنے والے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کومسخ کردیا۔
صوبائی پولیس سربراہ فقیر محمد نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے، بعد میں قیدیوں نے بھوک ہڑتال کردی۔ واضح رہے کہ جیل میں 800 قیدی موجودہیں۔