پاکستان سے تجارت بڑھائی جاسکتی ہے سری لنکن قونصل جنرل
دوطرفہ تجارت 40 کروڑ ڈالر ہوچکی ہے، پاکستانی تاجرسری لنکا میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں
سری لنکن قونصل جنرل ڈی ڈبلیو جناڈاسا نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سال کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوگنا سے زائد ہو گیا ہے۔
باہمی تجارت کی مالیت 40 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ وہ پاک سری لنکا بزنس فورم کے چیئرمین طارق معین الدین کی جانب سے ایکسپو پاکستان میں شرکت کرنے والے 18 رکنی سری لنکن تجارتی وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشایے سے خطاب کر رہے تھے۔ سری لنکن قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے حجم میں اب بھی مزید نمایاں اضافے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے پاکستانی تاجروں کو سری لنکا میں تجارت وسرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا وسیع پوٹینشل کی حامل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں نے سری لنکا کی شعبہ سیاحت اور ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ میں باقاعدہ دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ اس موقع پر فورم کے چیئرمین طارق معین الدین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو اجاگر کرنے کیلیے ایسے اقدامات بروئے کار لانے کی ضرورت ہے جس سے دوطرفہ تجارت اور تعلقات میں بتدریج توسیع ممکن ہوسکے۔ سری لنکن تجارتی وفد کے سربراہ روہیتھا تلکارتنے نے کہا کہ ایکسپوپاکستان میں سری لنکا کی کمپنیاں اشیائے خوردونوش، مصالحہ جات، ناریل کی مصنوعات ، انڈسٹریل میٹریل اور ربڑ ٹائرز کی نمائش کررہی ہیں، پاکستان میں ایک بارپھر آکر مسرت ہوئی، سری لنکن تجارتی وفد پاکستان میں دوطرفہ تجارت کے ساتھ سماجی واقتصادی تعلقات کے فروغ کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے، فی الوقت سری لنکا میں پاکستان کی 25کمپنیاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔