کراچی میں محکمہ انکم ٹیکس کی عمارت میں آگ لگ گئی

آگ کے باعث چوتھی اور آٹھویں منزل پر موجود تمام سامان اور اہم ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا

آتشزدگی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا فوٹو: آن لائن

فائر بریگیڈ کے عملے نے محکمہ انکم ٹیکس کی عمارت میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پالیا۔


کراچی میں سندھ سیکریٹریٹ کے احاطے میں واقع محکمہ انکم ٹیکس کی آٹھویں منزل پر واقع کینٹین میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اسی واقعے کے دوران عمارت کی چوتھی منزل میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے پہلے اسنارکل کی مدد سے عمارت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال لیا، عملے نے ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔
Load Next Story