ایم کیوایم کا چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کیلئے اپنے امیدوار لانے کا عندیہ
امید ہے کہ کئی برسوں سے دوسری جماعتوں کی حمایت کے بعد اب سیاسی قوتیں ہمارے امیدواروں کی حمایت کریں گی، رؤف صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ کے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے لئے اپنے امیدوار سامنے لانے کا عندیہ دے دیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر پرویزرشید اور خواجہ سعد رفیق پر مشتمل حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی، اس دوران چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ملک کی بڑی سیاسی جماعت اور ملک کے منظر نامے میں سیاسی روایت بن چکی ہے، یہ جماعت عوام کی بڑی تعداد کے نظریے کی ترجمانی کرتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کوایک دوسرے سے ملتے رہنا چاہیے، ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ہیں تاہم ابھی کوئی چیز حتمی یا قطعی نہیں ہے۔ وہ یقین رکھتے ہیں کہ ملک کی سیاسی جماعتیں ایک اچھے نتیجے پر پہنچیں گے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا کہ سیاسی عمل کبھی بند نہیں ہونا چاہیے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان انتہائی خوش گوار ماحول میں بات ہوئی ہے، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اچھی تجاویز پیش کی ہیں۔ ایم کیو ایم سینیٹ کے انتخابات کو بہت گہری نظر سے دیکھ رہی ہے۔ ہم ملک کے سیاسی دھارے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے لئے اپنے امیدوار بھی میدان میں لاسکتے ہیں اور یہ امید بھی رکھتے ہیں کہ کئی برسوں سے دوسری جماعتوں کی حمایت کے بعد اب سیاسی قوتیں ان کے امیدواروں کی بھی حمایت کریں گی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومتی وفد کے سامنے یہ بات رکھی ہے کہ اس وقت ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس میں اس بات کی ضرورت ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں اور مکالمے کا سلسلہ جاری رہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2j1xyz