اونٹ سے محبت نے سعودی خاتون کا گھر اجاڑ دیا

شوہر کے مقابلے میں اونٹ سے زیادہ محبت کرنے کا مذاق خاتون کی طلاق کی وجہ بن گیا


ویب ڈیسک March 09, 2015
جانوروں کو شوہرپرفوقیت دینے والی عورت انسانوں میں رہنے قابل نہیں، شوہر کا موقف، فوٹو:فائل

طلاق کو انتہائی برا فعل سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس سے رشتوں میں نہ صرف دراڑ پڑتی ہے بلکہ یہ اکثر لوگوں کی زندگی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور اس کی نوبت تب آتی ہے جب میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ بالکل قطع تعلق کا اعلان کریں لیکن سعودی عرب میں ایک سرپھرے شخص نے اپنی بیوی کو صرف اس وجہ سے طلاق دے دی کہ وہ اس کے مقابلے میں اپنے اونٹ کو زیادہ پسند کرتی تھی۔

سعودی اخبار کے مطابق ایک شادی شدہ جوڑا ریاض میں واقع اپنے خاندانی فارم ہاؤس کی سیر پر تھا کہ اس دوران خاتون نے اپنے شوہر سے ازراہ مذاق کہا کہ وہ اس سے زیادہ اپنے والد کی جانب سے تحفے میں دیئے گئے اونٹ کو پسند کرتی ہے بلکہ اس سے محبت بھی کرتی ہے، بیوی کی اس بات پر شوہر انتہائی ناراض ہوا اور اس نے وہاں سے جانا پسند کیا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی شوہر نے اپنی اہلیہ کو فوری طلاق دے دی جب کہ اس کا کہنا تھاکہ ایسی عورت جو ایک جانور کو اپ نے شوہر پر زیادہ فوقیت دیتی ہو اسے انسانوں کے ساتھ رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشہ چند سالوں سے طلاق کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس پر سماجی ماہرین اور علماء نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ س حوالے سے سعودی حکومت طلاق کے رجحان میں کمی کے لیے مختلف اقداما ت بھی کررہی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |