وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون

سیاسی ونظریاتی اختلاف جمہوری عمل کاحصہ ہیں لیکن ان کوقبائلی طرزپرنسل درنسل دشمنی کی شکل نہیں دیناچاہیے،الطاف حسین


March 10, 2015
دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو آپریشن ضرب عضب پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔

ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور قائد ایم کیو ایم کے درمیان بات چیت نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا۔ دوران گفتگو شہباز شریف نے وزیراعظم کی جانب سے بھی نیک جذبات کے اظہار کے ساتھ ایم کیو ایم اور اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بہتر تعلقات کے قیام اور سینیٹ کے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے الیکشن میں تعاون پر بھی بات چیت کی۔

اس موقع پرالطاف حسین کا کہنا تھا کہ سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوری عمل کاحصہ ہیں لیکن ہمیں سیاسی اختلاف کو قبائلی طرزپر نسل درنسل دشمنی کی شکل نہیں دیناچاہیے اورماضی کی تلخیوں کوبالائے طاق رکھ کر ایک دوسرے کے احترام کی فضا کوقائم رکھنا چاہئے جب کہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کی باتوں کوقصہ پارینہ بنانے اورایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرتے ہوئے بہتراورخوشگوارتعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

دوران گفتگو قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نےمسلح افواج کی جانب سے جاری آپریشن ضرب عضب پربھی تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاک فوج سمیت قوم کا یہی عزم ہے کہ ملک کودہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب کا جاری رہناضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں