زمبابوے میں خاتون نے مرد کا دماغ کھانے کا محاورہ سچ ثابت کردیا
دیہاتیوں نے جب خاتون کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے کلہاڑا اٹھا کران کا تعاقب شروع کردیا
زمبابوے میں ایک خاتون کے دل دہلا دینے والے جرم نے ہر سننے والے پر سکتہ طاری کردیا ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے ''بلاوایا 24 نیوز'' کے مطابق مپندہ وانا گاؤں کی رہائشی ایستھر کٹانڈوا نے ایک چرواہے پر کلہاڑے کے ساتھ حملہ کردیا اور اس کی کھوپڑی کاٹ کر اس میں سے دماغ نکال کر کھا گئی۔
گاؤں کے مکینوں کے مطابق جب وہ جائے حادثہ پر پہنچے تو خاتون نوجوان کی کٹی ہوئی کھوپڑی میں سے اس کا دماغ نکال کر کھارہی تھی اور اس کے ہاتھ اور چہرہ خون میں لت پت تھے۔ جب انھوں نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے کلہاڑا اٹھا کر دیہاتیوں کا تعاقب شروع کردیا جس پر وہ چیختے چلاتے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے۔
پولیس جب علاقے میں پہنچی تو خاتون اس وقت تک نوجوان کی کھوپڑی اٹھائے پھررہی تھی اور وقتاً فوقتاً اس کا گوشت نوچنا شروع کردیتی تھی۔ایک دیہاتی بونانی چینگوے نے میڈیا کو بتایا کہ یوں لگتا تھا کہ خاتون پر جنون سوار ہوچکا تھا اور جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو وہ چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ اسے کھانا کھانے سے کیوں روکا جارہا ہے۔ خاتون کی گرفتاری کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔