فلسطین کی فٹبال ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان کا ٹور کرے گی

14 سے 18 اکتوبر کے درمیان دو انٹرنیشنل دوستانہ میچز کھیلے جائیں گے، احمدیارلودھی


AFP October 07, 2012
14 سے 18 اکتوبر کے درمیان دو انٹرنیشنل دوستانہ میچز کھیلے جائیں گے، احمدیارلودھی فوٹو اے ایف پی

فلسطین کی فٹبال ٹیم آئندہ ہفتے دو میچز کھیلنے کیلیے پاکستان آئے گی، مہمان ٹیم کے دورے سے ملک میں انٹرنیشنل اسپورٹس کی واپسی کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکریٹری احمد یار لودھی کے مطابق 14 سے 18 اکتوبر کے درمیان دو انٹرنیشنل دوستانہ میچز کھیلنے کیلیے فلسطین فٹبال ٹیم ہماری مہمان بنے گی، غیرملکی فٹبالرز کے پاکستان آنے سے پوری دنیا کو اچھا پیغام جائے گا کہ ہمارا وطن بین الاقوامی اسپورٹس کیلیے محفوظ مقام ہے،غیرملکی ٹیموں کا پاکستان کھیلنے کیلیے آنا خوش آئند امر اور ہمیں امید ہے مستقبل میں مزید ٹیمیں بھی یہاں آئیں گی۔

یاد رہے کہ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد غیرملکی ٹیمیں پاکستان آنے سے گریزاں ہیں، اس دوران اگرچہ چینی ہاکی ٹیم نے روایتی دوستی کے پیش نظر پاکستان میں آکر میچز کھیلے لیکن دیگر ممالک کی ہچکچاہٹ بدستور باقی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ان گزرے ہوئے تین برسوں میں اپنی ہوم کرکٹ سیریز انگلینڈ اور یواے ای میں کھیلی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں