کرپشن سے جنگ بھارت نے پلیئرز کے پرکتر دیئے
ملک میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں کھلاڑی شائقین کو آٹو گراف تک نہیں دے پائیں گے
بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرپشن سے جنگ کے نام پر پلیئرز کے پر مزید کتر دیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھیل کو کرپشن سے پاک کرنے کیلیے پلیئرز پر اب شائقین کو آٹو گراف دینے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ سے تعلق رکھنے والے آفیشل کے ایس مدھاوان کا کہنا ہے کہ ہم نے کرکٹرز سے کہاکہ وہ آئی پی ایل، چیمپئنزلیگ ٹوئنٹی 20 اور بورڈ کے دوسرے مقابلوں کے دوان شائقین کو بالکل آٹو گراف مت دیں، اس ذریعے سے بھی بکیز پلیئرز سے رابطہ کرتے ہیں، ایک آٹو گراف بک کی آڑ میں معلومات کا تبادلہ ناممکن نہیں،اس لیے یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت میں پہلے ہی فیلڈ اور اسٹینڈز کے درمیان لوہے کی دیواریں کھڑی ہیں، ان کی وجہ سے شائقین کے لیے دوران میچ آٹو گراف حاصل کرپانا ممکن ہی نہیں، بیرون ملک اس طرح کی رکاوٹیں نہیں ہوتیں۔
ورلڈ کپ کے آغاز میں بھی بائونڈری پر کئی کرکٹرز کو شائقین کو آٹو گراف دیتے یا ان سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا لیکن اس پر کسی نے اعتراض نہیں اٹھایا۔ خود بھارتی کھلاڑی آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں نیٹ پریکٹس کے دوران شائقین کو آٹو گراف دیتے ہوئے دکھائی دیے، مگر ورلڈ کپ میں الگ تھلگ دکھائی دیتے ہیں۔
بی سی سی آئی کی جانب سے پہلے ہی کھلاڑیوں کی میڈیا سے بات چیت پر بھی سختی سے پابندی عائد ہے۔ بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم اخبارات میں مزید کرپشن اسکینڈل کی خبریں پڑھنے کے بجائے شائقین کی آٹو گراف بک خالی دیکھنا زیادہ پسند کریں گے۔