پی سی بی انڈر 19 کرکٹ فیصل آباد کیخلاف کراچی وائٹس 163 پر آئوٹ

حریف سائیڈ نے دن کے اختتام تک 3 وکٹ پر 82 رنز اسکور کیے

حریف سائیڈ نے دن کے اختتام تک 3 وکٹ پر 82 رنز اسکور کیے۔ فوٹو: فائل

پی سی بی انڈر 19 ریجن اینڈ ڈپارٹمنٹ سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں کراچی وائٹس کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف 163رنز پر آئوٹ ہو گئی۔


لانڈھی جیمخانہ گرائونڈ میں افتتاحی روز میزبان ٹیم کے سعود شکیل 68 اور فردوس میسن 30 رنز بناکر نمایاں رہے، سعد اللہ نے 5 جبکہ شہاب الخان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ حریف سائیڈ نے دن کے اختتام تک 3 وکٹ پر 82 رنز اسکور کیے، سمیر گلزار 34 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ محمد فرحان26 رنز بناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔ اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں میزبان ایس بی پی نے پی آئی اے کے خلاف 9 وکٹ پر 260 رنز اسکور کیے، محمد افضل کے 88 گیندوں پر 102 رنز 8چھکوں اور 2 چوکوں سے مزین رہے۔

محسن ندیم نے 46 اور غضنفر عباس نے24رنز اسکور کیے، امیت روی 3 جبکہ غلام محمد اور بلال جاوید نے2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ نیاز اسٹیڈیم میں حیدرآباد نے کوئٹہ کے خلاف 150 رنز بنائے، محمد راحیل نے43 اورجاوید خان نے33 رنز اسکور کیے، حماد وہاب نے 4 جبکہ ناظم الدین اور صغیر احمد نے3،3 وکٹیں لیں، کوئٹہ نے 40 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں، دونوں وکٹیں محمد نعیم نے لیں۔
Load Next Story