ارجنٹائن میں’’ریئلٹی شو‘‘ کے دوران 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے 10 افراد ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں فرانس کے رئیلٹی شو کے شرکا بھی شامل ہیں۔
ارجنٹائن میں ''رئیلٹی شو '' کی عکس بندی کے دوران 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی ارجنٹائن کے پہاڑی علاقے لا ریوجا میں 2 ہیلی کاپٹرز کے ہوا میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں فرانس کے رئیلٹی شو کے افراد بھی شامل ہیں۔ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹرز میں سے ایک لا ریوجا صوبے کا تھا جب کہ دوسرا سانتیاگو حکومت کی ملکیت تھا۔ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔
دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز میں میڈیا نمائندوں کو ایک غیر ملکی رئیلٹی شو کی عکسبندی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ انہیں حادثہ پیش آگیا۔
فرانس کے تین کھلاڑی ہلاک
اس حادثے میں جہاں فرانس کے آٹھ باشندے ہلاک ہوئے وہیں ان میں فرانس کے تین ممتاز کھلاڑی بھی شامل تھے۔ ان میں کشتی رانی کی کھلاڑی فلورنس آرٹہوڈ، اولمپک تیراک کیمیلی مفا اور اولمپیئن باکسر ایلکسس ویسٹائن بھی شامل ہیں