ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور کے گھر پر دستی بم حملہ

نامعلوم افراد صوبائی وزیر مال اور تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے


ویب ڈیسک March 10, 2015
صوبائی وزیر کے گھر حملے سے گھر کی چھت تو تباہ ہوگئی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے وزیر مال علی امین گنڈا پور کے گھر پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کینٹ میں نامعلوم افراد صوبائی وزیر مال اور تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، حملے سے گھر کی چھت تو تباہ ہوگئی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں