ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے بلوچستان سے امیدوار لانا چاہتے ہیں اسفند یار ولی
چیئرمین سینیٹ کے لئے سندھ سے رضا ربانی سے اچھا امیدوار کوئی اور نہیں ہوسکتا،سربراہ اے این پی
ISLAMABAD:
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے بلوچستان سے امیدوار لانا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ظہرانے کی دعوت میں شرکت سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین کے لئے متفقہ امیدوار سامنے لائے جاسکیں جبکہ اے این پی ڈپٹی چیئرمین کے لئے بلوچستان سے امیدوار چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا تعلق پنجاب سے ہے جب کہ چیئرمین سینیٹ کے لئے سندھ سے رضا ربانی سے اچھا امیدوار کوئی اور نہیں ہوسکتا جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلیے رضا ربانی کے کردار کو سراہتے ہیں اس لئے ممکنہ طور پر ان کے چیئرمین سینیٹ بننے کے بعد ڈپٹی چیئرمین شپ کے لئے بلوچستان کی نمائندگی چاہتے ہیں۔