سری لنکن بلے باز دنیش چندیمل زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

دنیش چندیمل کی جگہ کوسال پریرا کو سری لنکن اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کی آئی سی سی نے منظوری دے دی ہے

دنیش چندیمل آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سری لنکا کے مڈل آرڈر بلے باز دنیش چندیمل زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ کوسال پریرا کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرگ انجری کا شکار ہونے والے دنیش چندیمل تاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے جس کے باعث انہیں سری لنکن اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ بلے باز کوسال پریرا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جس کی آئی سی سی کی ٹیکنیل کمیٹی نے بھی منظوری دے دی ہے۔
Load Next Story