ہمارے امیدواروں نے سینیٹ انتخابات میں کروڑوں روپے کی پیش کش ٹھکرا دی عمران خان

این اے 122 کا معاملہ نادرا کے پاس ہے جس میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا، چیرمین تحریک انصاف عمران خان


ویب ڈیسک March 10, 2015
ملک کی تاریخ میں پہلی بارہمارے امیدواروں نےسینیٹ انتخابات میں پیسہ نہیں چلنے دیا جو بہت بڑی تبدیلی ہے،چیرمین تحریک انصاف فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ این اے 122 کا معاملہ نادرا کے پاس ہے جس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا جب کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہمارے امیدواروں نے سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہیں چلنے دیا جو بہت بڑی تبدیلی ہے۔

چکدرہ میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ ایک جماعت جس نے پہلی بار سینیٹ انتخابات میں حصہ لیا اس کے غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو کروڑوں روپوں کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے ٹھکراتے ہوئے خود کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جو ملک میں بہت بڑی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 122 کے ووٹوں کی تصدیق کا معاملہ نادرا کے پاس چلا گیا ہے جس کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا جب کہ رضا ربانی کی بطور چیرمین سینیٹ نامزدگی کے حوالے سے پارٹی مشاورت کے بعد ہی کسی قسم کا تبصرہ کیا جاسکتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 15 ارب درخت کاٹنے کے لئے خرچ کئے جارہے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 15 ارب کی لاگت سے ایک ارب درخت لگائے جارہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا جب کہ صوبے کے جنگلات بچانے کے لئے نئی ''نگہبان فورس'' لا رہے ہیں جس میں مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |