دوسری جنگ عظیم میں لاپتا ہونے والے پائلٹ کی انگوٹھی 70 سال بعد مل گئی

برطانوی فوج کے ایرو ناٹیکل انجنئیر ’’جان تھمپسن‘‘ کا جہاز اکتوبر 1944میں البانیہ کی پہاڑیوں میں لاپتا ہوگیا تھا

البانیہ کی وزارت دفاع میں ایک تقریب کے دوران اس انگوٹھی کو برطانوی پائلٹ کے خاندان کو واپس کیا،فوٹو:فائل

دوسری جنگ عظیم میں لاپتا ہونے والے پائلٹ کی شادی کی انگوٹھی 70 سال بعد مل گئی جسے اس کےخاندان کو واپس لوٹا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی فوج کے ایرو ناٹیکل انجنئیر ''جان تھمپسن'' کا جہاز اکتوبر 1944میں البانیہ کی پہاڑیوں میں لاپتا ہوگیا تھا جس کے بعد طیارے میں پائلٹ سمیت سوار 7 افراد کا کہیں سراغ نہیں لگایا جاسکا تاہم 1960 میں پہاڑیوں کے قریب واقع گاؤں میں ایک دیہاتی کو لکڑیاں کاٹنے کے دوران یہ انگھوٹھی ملی جسے اس نے اپنی تحویل میں لے لیا جب کہ اس کے بیٹے نے اپنے باپ کی موت کےبعد اس انگوٹھی کو برطانوی سفارتخانے میں جمع کرایا اور سفارت خانے اس انگوٹھی کے مالکان کا سراغ لگالیا۔


البانیہ کی وزارت دفاع میں ایک تقریب کے دوران اس انگوٹھی کو برطانوی پائلٹ کے خاندان کو واپس کیا گیا جس پر پائلٹ کی 93 سالہ بہن اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی جس میں بھیگی آنکھوں کے ساتھ اس کا کہنا تھا کہ اسے انگوٹھی دیکھ کر اس بات کا احساس ہوا کہ آج اس کا بھائی گھر لوٹ آیا ہے۔

 
Load Next Story