قسمت کی دیوی مہربان ہوتو بچے بھی کروڑ پتی بن جاتے ہیں

7 سالہ سیف 10 لاکھ درہم کا انعام جیتنے والے سب سے کم عمر فرد ہیں


ویب ڈیسک March 10, 2015
سیف نے 300 درہم کی خریداری کی تھی اور انعام کے طور پر 10لاکھ درہم کا انعام جیتا۔ فوٹو: فائل

QUETTA: کہتے ہیں کہ قسمت بدلتے دیر نہیں لگتی اور جب قدرت کسی پر مہربان ہوتو اسے چھپڑ پھاڑ کے ملتا ہے جب کہ ایسا ہی واقعہ دبئی میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچہ لمحوں میں کروڑ پتی بن گیا۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق دبئی میں ہونے والا سالانہ شاپنگ فیسٹیول دنیا بھر کی نگاہ کا مرکز ہے۔ فیسٹیول کے دوران ریاست کے تمام شاپنگ مالز عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی تحائف اور نقد رقم تقسیم کرتے ہیں، ''دی دبئی مال'' نامی شاپنگ مال میں بھی ایسی ہی ایک پیشکش رکھی گئی تھی جس کے مطابق 300 درہم یعنی 8ہزار 300 پاکستانی روپے یا اس سے زائد کی خریداری کرنے والے افراد کے لئے بذریعہ قرعہ اندازی 10 لاکھ درہم یعنی 2 کروڑ 76 لاکھ روپے مالیت کی پنیر کا بمپر پرائز رکھا گیا تھا۔

شاپنگ مال میں آنے والے دیگر لوگوں کی طرح شام کے ایک 7 سالہ بچے نے بھی اس سوچ کے ساتھ قسمت آزمائی کی کہ شائد اسے بھی کوئی نہ کوئی انعام مل جائے لیکن تقدیر کو تو کچھ اور ہی منظور تھا اور 10 لاکھ درہم کے سب سے بڑے انعام کا حقدار ٹھہرا۔ شاپنگ مال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوں تو کئی لوگوں نے یہ انعام جیتا ہے لیکن سیف ان میں سب سے چھوٹے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں