پنجاب سندھ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 20 ستمبرکوہوگی جس کے لئے 8 سے 10 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے،الیکشن کمیشن

بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 15 سے 20 جون کے درمیان ہوگی،الیکشن کمیشن فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں 20 ستمبر کو پولنگ ہوگی جس کے لئے 8 سے 10 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ 23 اگست کو دستبرداری اور 24 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 15 سے 20 جون کے درمیان ہوگی اور امیدواروں کے خلاف دائر ہونے والی اپیلیں 24 جون کو دائر ہوسکیں گی جب کہ 31 اگست تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی۔
Load Next Story