پاکستان کو جوہری ہتھیاروں میں بھارت پر بالادستی حاصل ہے امریکی رپورٹ

پاکستان کے پاس 120 جوہری ہتھیارموجود ہیں جبکہ بھارت کے پاس 100 سے 110 ایٹمی ہتھیار ہیں


ویب ڈیسک March 10, 2015
پاکستان نے گزشتہ روز 2ہزار 750 کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا تھا فوٹو: فائل

جنگی جنون میں مبتلا بھارت ہر سال اربوں ڈالر جھونک کر خطے میں اسلحے کی دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے لیکن اس کے باوجود وہ جوہری ہتھیاروں کے شعبے میں پاکستان سے پیچھے ہے۔

امریکا کی شکاگو یونیورسٹی سے منسلک سائنس دانوں کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ جوہری ہتھیار روس اور امریکا کے پاس ہیں دونوں ممالک کے پاس 5،5 ہزار ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ فرانس کے پاس 300، چین کے پاس 250، برطانیہ 225 اور اسرائیل 80 ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان 120 جوہری ہتھیار رکھتا ہے جب کہ اس کے مقابلے میں بھارت کے پاس 100 سے 110 ہتھیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں