قوم کی حمایت سےملک میں امن لا کر رہیں گے سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کادورہ کرکے زیر تربیت افسران سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر

کیڈٹ اپنی تیاری مکمل رکھیں اور مشکلات سے نہ گھبرائیں، جنرل راحیل شریف، فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ قوم کی حمایت سے ملک میں امن لا کر رہیں گے۔


ترجمان پاک فوج کےمطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا جس میں انہوں نے زیر تربیت افسران سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملٹری اکیڈمی کاکول انتہائی اہم ادارہ اور عسکری قیادت کی تربیت گاہ ہے، کیڈٹ اپنی تیاری مکمل رکھیں اور مشکلات سے نہ گھبرائیں۔

جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں فوجی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی اور قوم کی حمایت سے امن لاکر رہیں گے۔
Load Next Story