انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی نے بنگالی بولر کو جیل جانے سے بچالیا

بنگلا دیشی ماڈل نازنین اختر نے بنگلا دیش کی جیت کے بعد روبیل حسین کے خلاف زیادتی کا مقدمہ واپس لے لیا


ویب ڈیسک March 10, 2015
روبیل حسین کو عدالت نے ضمانت پر رہائی دے کر ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت دی تھی، فوٹو:فائل

انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلا دیشی بولر روبیل حسین جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے سے بچ گئے ہیں۔

بنگلا دیشی بولر روبیل حسین پر 19 سالہ بنگالی ماڈل نازنین اختر کی جانب سے شادی کا وعدہ پورا نہ کرنے پر زیادتی کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر روبیل حسین کو عدالت نے ضمانت پر رہائی دے کر ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت دی تھی اور مقدمے کو ان کی واپسی تک مؤخر کردیا تھا تاہم انگلینڈ کے خلاف جیت میں شاندار بولنگ اور ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ بنگلا دیش کی کوارٹر فائنل تک رسائی پر بنگالی حسینہ نے روبیل حسین کے خلاف درج ریپ کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |