سوشل میڈیا پاک بھارت خلیج کو باٹنے میں اہم کردار اداکر رہا ہے

سوشل میڈیا میلے کا مقصد بلاگرز کے روابط بہتر بنانا ہے، امریکی...


ایکسپریس July 14, 2012
سوشل میڈیا میلے کا مقصد بلاگرز کے روابط بہتر بنانا ہے، امریکی قونصل جنرل کا خطاب۔ فوٹو/ایکسپریس

امریکی قونصل جنرل ولیم مارٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے شہریوں میں پائے جانے والے منفی تصورات کے خاتمے کیلیے ایک دوسرے کو سمجھنا اور گفتگو کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا دونوں ملکوں کے شہریوں کے مابین خلیج کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، وہ کراچی میں 2 روزہ پاک بھارت سوشل میڈیا میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے، میلے کا انعقاد کراچی اور لاہور کے امریکی قونصل خانوں اور مقامی این جی اوز کے تعاون سے کیا جارہا ہے جس میں پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ بھارت کے معروف بلاگرز، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور صحافی شرکت کررہے ہیں، ولیم مارٹن نے اپنے افتتاحی خطاب میں مزید کہا کہ اس مرتبہ سوشل میڈیا میلے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے بلاگرز کے روابط کو مضبوط بنانا ہے،

انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ سوشل میڈیا آنے والے دنوں میں دیہات میں اطلاعات کی فراہمی اور مسائل کی نشاندہی کے حوالے سے بڑے تبدیلی کا سبب بنے گا، میلے کے پہلے دن متعدد عنوانات سے مختلف سیشنز کا انعقاد کیا گیا، بھارت کی معروف صحافی برکھا دت بروقت ویزا نہ ملنے کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں تاہم انھوں نے اسکائپ کے ذریعے ایک سیشن میں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں