ویمنز ٹرافی کیلیے آج آسٹریلیا اور انگلینڈ آمنے سامنے

گروپ میچ میں حریف کو شکست دینے کے سبب بلو شرٹس کو نفسیاتی برتری حاصل

گروپ میچ میں حریف کو شکست دینے کے سبب بلو شرٹس کو نفسیاتی برتری حاصل۔ فوٹو فائل

ٹی20ورلڈ کپ کی ویمنز ٹرافی کیلیے اتوار کوآسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔


آئی سی سی نے فائنل کے لیے بلی بائوڈن اور ماریس ایرسمس کو فیلڈ امپائرز مقرر کیا ہے،ان کی مدد کیلیے میدان سے باہر ٹونی ہل اور نائجل لونگ بھی موجود رہیں گے،میچ ریفری کی ذمہ داری گریم لبرائے کو سونپی گئی ہے۔اب تک دو ایڈیشنز میں دونوں ممالک ایک ایک مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں ، موجودہ ایونٹ کے گروپ مرحلے میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف 7وکٹ سے کامیابی حاصل کی اس وجہ سے اسے نفسیاتی برتری حاصل ہوگی،انگلش ٹیم ابھی تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہی اور سیمی فائنل سمیت تمام مقابلوں میں حریفوں کو واضح مارجن سے ٹھکانے لگایا ہے۔

سیمی فائنل میں انگلینڈ نے گذشتہ دو ایڈیشنز کی رنر اپ نیوزی لینڈ کو7وکٹ سے زیر کیا، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 28رنز سے کامیابی حاصل کی،انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ 7وکٹیں حاصل کرنے والی بولر کولون ہیں، بیٹنگ میں ایڈورڈز شارلوٹ، سارہ ٹیلر اور لیورا مارش نمایاں ہیں ، سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی جولی ہنٹر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کرکے اپنی اہمیت منوالی، وہ9وکٹوںکے ساتھ ایونٹ کی نمبرون بولر بنی ہوئی ہیں،آسٹریلوی کپتان جوڈی فیلڈز کا کہنا ہے کہ ہم انگلینڈ کو فائنل میں آسان حریف تصور نہیں کرتے، ان کے پاس کئی ورلڈ کلاس پلیئرز بشمول شارلوٹ اور سارہ ٹیلر موجود ہیں، دوسری جانب انگلش کپتان شارلوٹ نے کہاکہ کھیل کی بنیادی باتوں اور اپنے پلان کو درست طور پر بروئے کار لاکر ہم ٹرافی جیت سکتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story