قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کرے گی چیرمین پی سی بی

امید ہے کہ پاکستان بھی جلد سے جلد بھارت کی میزبانی کرسکے گا،شہریار خان


ویب ڈیسک March 11, 2015
رواں سال د و چھوٹی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں ،چیرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کرے گی۔
بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹریو میں شہریار خان نے کہا کہ ملکی حالات میں بہتری آرہی ہے جس پر انہیں امید ہے کہ اگلے 5 سالوں میں پاکستان بھی بھارت کی میزبانی کرسکے گا جب کہ رواں سال 2 چھوٹی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں جس کے بعد بنگلا دیش اور سری لنکا نے بھی پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

 

شہریار خان کا کہنا تھاکہ کراچی اور لاہور غیر ملکی ٹیموں کے دورے کے لیے آئیڈیل ہیں جہاں کرکٹ اسٹیڈیمز کے اطراف کا علاقہ باآسانی محفوظ بنایا جاسکتا ہے جب کہ اسی طرح کی سہولیات ملتان اور فیصل آباد میں بھی مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 3مارچ 2009 کو دہشت گردوں نے لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملہ کردیا تھا جس کے بعد سے ملک میں عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں