غلط صحبت میں پڑکر زندگی تباہ مت کریں عامر کا نوجوانوں کو مشورہ

زندگی میں ہمیشہ اچھے دوست بنانے اور اچھے لوگوں کی صحبت میں رہنا چاہیے، محمد عامر

زندگی میں ہمیشہ اچھے دوست بنانے اور اچھے لوگوں کی صحبت میں رہنا چاہیے، محمد عامر۔ فوٹو : اے ایف پی

فکسنگ کیس میں ملوث رہنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غلط صحبت میں پڑکر اپنی زندگی تباہ مت کریں۔


محمد عامر نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے ملنے والی خصوصی رعایت کی وجہ سے ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے۔ اگر آپ اپنی زندگی میں کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس پر پوری توجہ دینے کی ضرورت ہے، ان پانچ برسوں کے دوران میں نے یہ سیکھاکہ زندگی میں ہمیشہ اچھے دوست بنانے اور اچھے لوگوں کی صحبت میں رہنا چاہیے۔
Load Next Story