کھیلوں میں بہتری کے لیے ایوان صدر میں 21 مارچ کو خصوصی اجلاس طلب

اجلاس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ صدر مملکت کو کرکٹ، ہاکی، اسکواش اور جوڈو سمیت دیگر اسپورٹس پر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ صدر مملکت کو کرکٹ، ہاکی، اسکواش اور جوڈو سمیت دیگر اسپورٹس پر بریفنگ دیں گے۔ فوٹو: فائل

ملکی کھیلوں میں بہتری کیلیے ایوان صدر میں 21 مارچ کوخصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔


ملکی کھیلوں میں بہتری کیلئے ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ صدر مملکت کو کرکٹ، ہاکی، اسکواش اور جوڈو سمیت دیگر اسپورٹس پر بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر کرکٹ، ہاکی، فٹبال، اسکواش، باکسنگ، جوڈو، تائیکوانڈو، کراٹے، والی بال، سوئمنگ اور اسنوکر آفیشلزکے ساتھ کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ وفاقی سیکریٹری آئی پی سی چوہدری اعجاز، ایڈیشنل سیکریٹری امیر طارق زمان، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدراختررسول، سیکریٹری رانامجاہد، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرجنرل (ر) عارف حسن، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے محمد جہانگیر، پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے کرنل وسیم جنجوعہ، پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے میجرماجد، پاکستان اسنوکراینڈ بلیئرڈز ایسوسی ایشن کے عالمگیرشیخ، پاکستان جوڈوفیڈریشن کے کرنل شجاعت علی رانا، پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریار خان، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدرقمرزمان و دیگرآفیشلز شرکت کریں گے۔
Load Next Story