کمشنر ان لینڈ ریونیو آغا ہدایت اللہ کو چارج شیٹ کر دیا گیا

ہدایت اللہ کوغیرملکی انجینئرنگ کمپنی کو 2012-13 میں غیرقانونی طور پراستثنٰی سرٹیفکیٹ دینے کےالزام میں چارج شیٹ کیا گیا


یعقوب ملک March 11, 2015
غا ہدایت اللہ کو غیرملکی انجینئرنگ کمپنی کو 2012-13 میں غیرقانونی طور پر استثنٰی سرٹیفکیٹ دینے کے الزام میں چارج شیٹ کیا گیا۔ فوٹو: فائل

SIALKOT: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کمشنر ان لینڈ ریونیو (زون ٹو) ریجنل ٹیکس آفس کراچی آغا ہدایت اللہ کو غیرملکی انجینئرنگ کمپنی کو 2012-13 میں غیرقانونی طور پر استثنٰی سرٹیفکیٹ دینے کے الزام میں چارج شیٹ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سنگین مس کنڈکٹ ہے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ آغا ہدایت اللہ کو چیف کمشنر لارجر ٹیکس پیئر یونٹ کراچی کی سربراہی میں ہونیوالی انکوائری کی رپورٹ کی روشنی میں چارج شیٹ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق آغا ہدایت اللہ کیخلاف قواعد کے تحت مزید انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انھیں اپنے دفاع میں تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں