افغانستان میں خودکش حملے میں 7افراد ہلاک جھڑپوں میں 74 طالبان جنگجو مارے گئے

صوبے ہلمند میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار کو پولیس اسٹیشن کے باہر اڑا دیا


Online/AFP March 11, 2015
صوبے ہلمند میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار کو پولیس اسٹیشن کے باہر اڑا دیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان میں خودکش حملے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 74 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبے ہلمند کے جنوبی شہر لشکرگاہ میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار کو پولیس اسٹیشن کے باہر دھماکے سے اڑا دیا جس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق بمبار نے کار کو پولیس اسٹیشن کے اندر لے جانے کی کوشش کی ناکامی پر باہر اڑا دیا۔ مرنے والے 5افراد عام شہری تھے جو دھماکے کے وقت قریب سے گزر رہے تھے۔ دوسری طرف افغان سیکیورٹی فورسزنے آپریشن میں 74طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ننگرہار، ہاروان، بغلان، تخار، قندوز، بدخشاں، زابل و دیگر صوبوں میں آپریشن کیا گیا جس میں 74طالبان ہلاک اور 49 زخمی ہوگئے۔ فورسز نے 11 طالبان کو گرفتار کرکے ان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔ افغان صوبہ بغلان میں بھی دھماکا ہوا جس میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد پولیس کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں